انسانوں کی طرح پرندوں کی صحت
کا بھی بڑی حد تک انحصارمتوازن خوراک پر
ہوتا ہے۔ متوازن خوراک سے مُراد ایسی خوراک
ہے جس سے پرندوں کی پروٹین،وٹامن اور کیلشیم وغیرہ کی ضروریات پوری ہوں۔ طوطوں کو کون کون
سی خوراک دینا چاہے ، ذیل میں
اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
مکس سیڈز:

ہوتے ہیں۔ اس سے پرندوں کی روزمرہ کی خوراک کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔آپ نے اس کو خود سے نہیں بنانا یہ آپ کو کسی بھی شاپ سے باآسانی مل جائے گی۔
سبزیاں
اور پھل :
طوطے سبزیاں اورپھل بہت شوق سے کھاتے ہیں،سبزیوں میں پالک ،
سلاد ، دھنیا ، پودینہ،میتھی، کدو،لوکی، کھیرا، گاجر ، مٹر اور اُن کے چھلکے، اور
لوہسن وغیرشامل ہیں۔ہم یہ سبزیا ں روزانہ تھوڑی مقدار میں دے سکتے ، لیکن خیال رہے کہ ایک ہی سبزی روزانہ نہ دی جائے اور بدل بدل کر
مختلف سبزیاں دی جائیں۔سبزیوں کی علاوہ طوطے بھل بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ پھلوں
میں امرود، خربوز اور تربوز وغیرہ طوطے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ تو جو پھل بھی
مارکیٹ میں سستا ہو وہ آپ اپنے طوطوں کو دے سکتے ہیں۔
مکئی:
مکئی جس کو عام فہیم زبان میں بھُٹہ
بھی کہا جاتا ہے یہ طوطوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ خاص طور پر جب طوطے اپنے بچوں کو
فیڈ کروا رہے ہوں تو مکئی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
سافٹ فوڈ:
سافٹ فوڈ میں بھیگی ہوئی دال ، گندم، اور چنا بہت اہم ہیں ۔گرمیوں میں دال ، گندم
یا چنا
جو بھی آپ پرندوں کو دینا چاہتے
ہیں اُس کو شام کو پانی میں بِھگو کرکر
رکھ دیں اور پرندوں کے کھانے کے برتن ہٹا دیں، صبح یہ کھانا پرندوں کو دیں پرندے بہت مزے سے کھائیں
گے۔اور اگر سردیاں ہوں تو دال ، گندم یا
چنا جو بھی دینا ہو اُس کو اُبال کر
دیں اس طرح اس کی تاثیر گرم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پرندوں کو اُبلے ہوئے
چاول بھی دے سکتے ہیں۔یہ سافٹ فوڈ آپ ہفتے
میں 2 سے 3 بار استعمال کرا سکتے ہیں۔ اور 2 سے 3 گھنٹوں کے بعد آپ اس کو پنجرے سے
اُٹھا لیں۔
نمک کا پتھر، کیلشیم بلاک،سمندری جھاگ ہمیشہ پنجرہ
میں رکھیں۔ان کو کھا کر طوطوں میں کیلشیم کی کمی دور ہو جاتی ہے۔
ایگ فوڈ:
پرندوں کو اِیگ فوڈ بھی دی
جاتی ہے۔خاص طور پر جب وہ اپنے بچوں کو فیڈ کروا رہے ہوں تو اِیگ فوڈ کا استعمال
بہت فائدہ مند ہے۔اِیگ فوڈ بنانے کے لئے اُبلا ہوا انڈہ، انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر
اور ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔تفصیل میں اپنی کسی آنے والی پوسٹ میں شئیر
کروں گا۔
لہسن کا استعمال:

مجھ کو اُمید ہے کہ اگر آپ طوطوں کے بزنس میں نئے ہیں تویہ معلومات آپ کے بہت کام آئیں گی۔
آخر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک(Like) ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی ہو اور میں ایسی ہی معلوماتی پوسٹ آپ کے لئے لاتا رہوں۔ اور سبسکرئب(Subscribe) بھی ضرور کریں تاکہ میری ہرآنے والی پوسٹ کا نوٹیفیکیشن(Notification) آپ کو ملتا رہے۔شکریہ
No comments:
Post a Comment