How to Start Parrot Business in Pakistan

How to start parrot business in Pakistan


طوطوں کے کاروبار کا آغاز کیسے کیا جائے؟

طوطوں کا کاروبار ایک ایسا کاروبار ہے جو کہ بہت کم سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کے لئے کسی خاص ٹریننگ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص چاہے وہ ملازمت پیشہ ہو، کوئی کاروباری شخص ہو، اسٹوڈینٹ ہو، یا کوئی گھریلوں خاتون ہو باآسانی یہ کا م  کر سکتے ہیں ۔ طوطے پالنے کے لئے
گھر میں موجود اضافی جگہ مثلاََ             گھر کی چھت ، صحن یا کسی کمرہ کا استعمال کیا جا سکتاہے۔بہت سے لوگ طوطے پالنے کا بزنس کر کہ آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن زیادہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے  وہ ایسا نہیں کر پاتے۔وہ لوگ  جونئے ہیں  اورطوطے پالنے میں دلچسپی رکھتے  ہیں، میرا آج کا پوسٹ اُن ہی لوگوں کے لئے ہے۔

 طوطوں کے کاروبارکا آغازکیسے کیا جائے؟
 اس کام کو کرنے کے لئے کتنی رقم درکار ہو گی؟
کون سے طوطے رکھے جائیں؟
 طوطے کے  پنجرہ کا سائز کتنا ہونا چاہے؟

طوطے پالنے سے کتنی آمدنی ممکن ہے؟


آج میں آپ کو ان تمام سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کروں گا۔اور مجھ کو اُمید ہے کہ یہ معلومات آپ کے بہت کام آئے گی۔
 طوطوں کا                 کاروبار اسٹارٹ کرنے کے لئے  کتنی رقم کی  ضرورت ہے:
طوطوں کا   کاروبار اسٹارٹ کرنے کے لئے کتنی  رقم کی ضرورت ہے؟  یہ ایک انتہائی اہم سوال ہے۔ جولوگ  نیا نیا یہ کام شروع کرنا چاہتے  ہیں اُن کو میرا مشورہ ہے کہ شروع میں کم سرمائے سے کام کا آغاز کریں اور جیسے جیسے اُن کو اس کام کی سمجھ   آتی جائے کاروبار کو بڑھاتے جائیں۔اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو منافع ہو  اُس کو کچھ حصہ کاروبار میں  لگا دیں۔اس طرح آپ کسی طرح کے نقصان سے بھی محفوظ رہیں گے  اور آپ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا۔ ہم  25،000 سے 30،000 روپے سے اس کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔یہ  رقم پرندوں کی خریداری، اُن کے لئے پنجروں اور    خوراک   وغیرہ پر خرچ ہو گی۔
طوطوں کا انتخاب:(Parrot selection)
اس بزنس میں پرندوں کا انتخاب  بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔طوطے خریدنےسے پہلے ہم کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہے جو یہ ہیں۔

طوطوں کی قیمت:(Parrot Price)
  مارکیٹ میں طوطوں کا ایک جوڑاآپ کو 500 روپے سے500،000 تک کا ملتا ہے۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ نہ تو بہت سستے طوطے لیں اور نہ ہی بہت مہنگے۔کیونکہ سستے طوطوں میں منافع کم ہوتا ہے اور ان کو  رکھنے کے لئے زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل نارمل بجری طوطوں  کا ایک جوڑا 500 تک کا   مِل جاتا ہے۔ فر ض کریں  اگر ہم  15،000 کے بجری  طوطے لینا چاہیں تو اس رقم سے  ہم 30 جوڑے  خرید سکتے ہیں۔30 جوڑوں کو رکھنے کے لئے ہم کو کافی  جگہ کی ضرورت ہو گی اور ان کی دیکھ بھال پر محنت بھی زیادہ کرنی پڑے گی۔جبکہ مہنگے طوطے رکھنے کی صورت میں نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر کوئی طوطا بیمار ہوجائے، مر جائے یا کسی وجہ سے انڈے بچے نہ کرے تو  ہم کو نقصان ہوتا ہے۔   اس لئے میرا مشورہ ہے کہ  شروع میں ایسے طوطے رکھیں جن کے جوڑا کی قیمت مناسب ہو، شروع میں  3،000سے 5،000 روپےتک کا جوڑا رکھنا مناسب ہے۔
   ہمیشہ پٹھے(بچے) خریدیں بالغ جوڑے نہ خریدیں:(Purchase Chicks)
    با   لغ جوڑا لینے سےبہتر ہے کہ آپ پٹھے   (بچے) خریدیں۔ کیونکہ یہ نئے ماحول میں آسانی سے ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔اور ہم ان سے لمبے عرصے تک بریڈ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ  ان کی قیمت بھی بالغ جوڑوں کی  نسبت آدھی یہ اس سے کچھ زیادہ ہوتی ہے۔
 (Parrot Mutation)کون سی قسم کے طوطے خریدیں؟
جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ہم کو اسے طوطے لینا ہیں جن کی قیمت نہ تو بہت کم ہو نہ ہی زیادہ۔  اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سے طوطے لیں جن کی قیمت مناسب ہو اور اُن کی مارکیٹ بھی ہو؟ یہاں میرا مشورہ ہے کہ آپ شروع میں   4سے5 جوڑے  لوو برڈ  کےخرید لیں۔اس وقت فشر(Fisher)     کا ایک جوڑا     1500 کا،لوٹینو(Lutino) کا  2800 کا  اور لوٹینو پرسناٹا(Lutino Persnata) کو جوڑا 8000 تک کا مل رہا ہے۔اگر آپ ان کے بڑے بچے خریدیں گے تو وہ آپ کو اور کم قیمت میں مل جائیں گے۔اس طرح آپ 15،000 سے 18000  روپے کے 4 سے 5 جوڑے خرید سکتے ہیں۔
طوطوں کی بریڈنگ کی عمر:(Parrot Breading Age)
  طوطے خریدتے ہوئے اُن کی بریڈنگ کی عمر(Breading Age)  معلوم ہونابھی ضروری ہے۔ کیونکہ اگر ہم کو بریڈنگ عمر معلوم نہ ہو اور ہم ایسا  جوڑا خرید لیں جس کی بریڈنگ کی عمر  2 ، 3 سال ہو تو ہم  کچھ عرصہ میں پریشان ہو جائیں گے  کہ پتا نہیں کیا بات ہے کہ ہمارے طوطے انڈے بچے نہیں دے رہے اور ہم  ان طوطوں کو فروخت کر دیں گے۔بجری طوطے 6 ماہ میں اور لووبرڈ(Love Birds) 9 ماہ کی عمر میں انڈے دینا شروع کر دیتے ہیں جبکہ رنگ نیک (Ring Neck) 2 سال سےڈھائی سال کی عمر میں۔فرض کریں کہ اگر ہمارے پاس   لووبرڈ(Love Birds) ہیں تو میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اِن کو مکمل جوان ہونے دیں اور ان سے آپ ایک سال کی عمر میں بریڈ لیں۔اس طرح طوطوں کی صحت اچھی رہتی ہے اور ہم لمبے عرصہ تک بریڈ لے سکتے ہیں۔
 پنجرہ   کا سائز کتنا   ہونا چاہے:(Cage Size for Parrots)
 پرندوں کے انتخاب کے بعد جو اگلہ مرحلہ آتا ہے وہ ہے ان کے رکھنے کے لئے جگہ کا ہے۔جس طرح پرندوں کی بہتر افزائش کے لئے اچھی خوراک اور صفائی  کی ضرورت  ہوتی ہے ،وہاں ہی پنجرے کا ماحول بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔پنجرے کا سائز مناسب ہونا چاہے۔ اگر سائز چھوٹا ہو گا تو طوطے پریشان رہیں گے اور    اس کا اثر بریڈنگ پر پڑے گا ۔ بجری  طوطوں لے لئے پنجرے کا  کم سے کم سائز 18 انچ چوڑا، 18 انچ اونچا اور 18 انچ گہرا ہونا چاہے۔ جبکہ لوو برڈ کے لئے پنجرے کا کم از کم سائز 24 انچ چوڑا، 24 انچ اونچا اور 24 انچ گہراہے۔ اس ہی طرح رنگ نیک کے لئے پنجرے کا سائز کم از کم 24 انچ چوڑا، 24 انچ اونچا اور 36 انچ گہرا ہونا چاہے۔ (طوطوں کی مختلف قسموں کے لئے پنجرے کا جو سائز درکار ہوتا ہے ۔ اس کے بارے میں تفصیل میں اپنے آنے والے پوسٹ میں بیان کروں گا)۔ مارکیٹ میں8 خانوں کاپنجرہ  7،000سے 10،000 تک کا مل جاتا ہے۔جس میں آپ لوو برڈ اور بجری طوطے آرام سے رکھ سکتے ہیں۔
طوطوں کی بریڈنگ اور منافع:(Parrot Breading and Profit)
فرض  کریں کہ ہم لوو برڈ کے 5 جوڑے لیتے ہیں جن کی قیمت 3000  روپے فی جوڑا ہو ہو تو ہم کو 15،000 روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ اس کےعلاوہ  ایک عدد پنجرہ  بھی لینا ہو گا جو8،000 سے 10،000 تک کا  مل جاتا ہے۔لوو برڈ کا  ایک جوڑاسال میں کم ازکم  3  سے 4 بار بریڈ کرتا ہے اور ہر بار اوسطََ 4 سے6 تک انڈے دیتا ہے۔انڈوں میں سے کچھ خراب  ہو جاتے ہیں اور کچھ بچے مر بھی سکتے ہیں ،فرض کریں کہ ایک جوڑے کے صرف 10 بچے ہی زندہ رہتے ہیں،  تو ایک سال میں ہم کو 5 جوڑے حاصل ہوں گے۔اور 5 جوڑوں سے ہم کو  50 بچے  یا 25 جوڑےحاصل ہوں گے۔اگر ہم ان تمام بچوں کو 1000 روپے فی بچہ فروخت کر یں تو ہم کو 50،000 روپے آمدنی ہو گی۔ اس میں سےاگر سال بھر کا  خوراک کاخرچہ  نکال لیا جائے جو کہ 10،000 سے 15،000   کے درمیان ہوتا ہے تو ہم کو کم سے کم 35،000 روپے تک کا خالص منافع ہو گا ۔جو کہ طوطوں پر ہماری لگائی ہوئی رقم سے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔اگر ہم بچوں کو فرخت نہ کریں  یا  اگر فروخت کریں تو اس سے مہنگے طوطے خرید لیں تو اگلے سال ہماری آمدنی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اوپر میں نے آپ کو بتایا کہ15،000 کے طوطوں سے ہم پہلے سال 35،000  کا منافع حاصل کرتے ہیں تو اگر ہم بچے فروخت نہ کریں تو ہمارے پاس 50،000 کے طوطے ہوں گے۔جن سے سے اگلےسال ہم کو115،000 تک کی آمدنی ہو سکتی ہے۔

اوپر میں نے آپ کو طوطوں کا بزنس  شرع کرنے کے بارےمیں کچھ بنیادی باتیں بتائی ہیں،اگر آپ  اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ  ا یک بہتیرین بزنس ہے جو آپ بہت کم رقم سے شروع کر سکتے ہیں اور اس میں ٹائم بھی زیادہ نہیں دینا پڑتا۔اگر آپ دن میں 1 سے 2 گھنٹے نکال سکتے ہیں تو اس بزنس سے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں وہ بھی گھر بیٹھے۔تو آج ہی اس بزنس کو شروع کریں اور آمدنی حاصل کریں۔

آخر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ  کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک(Like) ضرور کریں  تاکہ میری حوصلہ افزائی ہو اور میں ایسی ہی معلوماتی پوسٹ آپ کے لئے لاتا رہوں۔ اور سبسکرئب(Subscribe) بھی ضرور کریں تاکہ میری ہرآنے والی پوسٹ کا نوٹیفیکیشن(Notification) آپ کو ملتا رہے۔شکریہ

4 comments:

  1. بولنے والا طوطے کی پہچان کیا ہے

    ReplyDelete
  2. جزاکم اللہ
    بہت مفید اور اچھی معلومات ہیں۔

    ReplyDelete
  3. We have a wide variety of birds for sale at our store. Stop in and meet our fine feathered friends! Bird Breeder Store Birds for sale !

    ReplyDelete