را ،کشمیری ،پہاڑی یا الیگزینڈیرین طوطوں کی بریڈنگ
آج میں آپ کو را طوطوں کی بریڈنگ کے بارے میں بتانے جا
رہا ہوں۔تو سب سے پہلے میں آپ کو بتا دوں کہ را
طوطوں کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے انہیں
کشمیری طوطہ ، پہاڑی طوطہ اور الیگزینڈیرین پیرٹ بھی
کہا جاتا ہے ۔ لوگ را طوطے شوقیہ طور پر گھروں میں رکھتے ہیں۔ کیونکہ ان میں بولنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے لوگ ان کو بولنا بھی سکھاتے ہیں۔
بزنس کے لحاظ سے بھی را طوطوں کی بریڈنگ کافی فائدہ مند ہے۔اس لئے لوگ اس کی بریڈنگ بھی کرتے ہیں۔
بزنس کے لحاظ سے بھی را طوطوں کی بریڈنگ کافی فائدہ مند ہے۔اس لئے لوگ اس کی بریڈنگ بھی کرتے ہیں۔
ان کے بارے میں کچھ خاص خاص معلومات
درجِ ذیل ہیں۔
را طوطے کی قیمت:
یہ طوطے کافی مہنگے ہوتے ہیں اور جہاں
تک اِن کی قیمت کا تعلق ہے تو یہ اوپر
نیچے ہوتی رہتی ہے۔ قیمت کا انحصار ان کے بولنے
اور ہینڈ ٹیم ہونے پر ہوتا ہے۔ اس وقت 2 سے 3 ماہ کا بچہ 15000 سے 18000 تک کا مل رہا ہے۔ جب کہ مارکیٹ میں بالغ
جوڑے کی قیمت 50،000 سے 60،000 تک ہے۔
بریڈنگ کی عمر:
را طوطے کی اوسط عمر 25 سے 30 سال تک ہوتی ہےاور یہ
ڈھائی سے تین سال کی عمر میں بریڈ کرتےہیں۔
را طوطوں کی خوراک:
ویسے تو را طوطے ہر چیز کهاتے ہیں
لیکن کچهہ چیزیں انکے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
مکس سیڈز:
طوطوں
کو روزانہ ایسا دانہ دیا جائے جو کہ مکس سیڈزپر مشتمل ہو ۔ سیڈز مکس میں
باجرہ،باریک کنگنی،موٹی کنگنی،سورج مکھی کے بیج،کنیری سیڈز،جئی اورچینا وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ اس سے پرندوں کی روزمرہ کی خوراک کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔
سافٹ فوڈ:
نارمل دانے کے علاوہ را طوطوں کو بھیگی ہوئی دال ، گندم، اور چنا بھی بہت پسند
ہوتا ہے۔ مکئی جس کو عام فہیم زبان میں بھُٹہ بھی کہا جاتا ہے یہ را طوطوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ خاص طور پر جب طوطے
اپنے بچوں کو فیڈ کروا رہے ہوں تو مکئی کا
استعمال انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے پرندوں کو اُبلے ہوئے چاول بھی دے سکتے ہیں یہ
بھی طوطے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
سبزیاں اور پھل :
را
طوطے سبزیاں اورپھل بہت شوق سے کھاتے
ہیں،سبزیوں میں پالک ، سلاد ، دھنیا ، پودینہ،میتھی، کدو،لوکی، کھیرا، گاجر ،سبز
مرچ، شملہ مرچ، مٹر اور اُن کے چھلکے، اور لوہسن وغیرشامل ہیں۔ پھلوں میں امرود، سیب ، ناشپتی، انگور ،خربوز اور تربوز ہ وغیرہ طوطے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ تو جو پھل
بھی مارکیٹ میں سستا ہو وہ آپ اپنے طوطوں کو دے سکتے ہیں۔
نوٹ.... اگر آپ ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں
تو آپ کو نہ کسی دوائی کی ضرورت ہو گی اور نہ ہی کسی وٹامن کی اور بریڈ
بھی اچهی حاصل ہو گی۔کیونکہ ان چیزوں میں وٹامن، کیلشیم، پوٹاشیم،فائبر ، آئرن اور نشاستہ وغیرہ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ برڈز کے لئے
بہت ضروری ہے ۔
پنجرے کا سائز:
یہ طوطے سائز میں بڑے ہوتے ہیں اس لئے
ان کے پنجرہ کا سائز بھی بڑا ہونا چاہے۔ عام طور پر ان کے لئے 3 فٹ چوڑا، 4 فٹ
اونچا اور 4 فٹ ہی گہرا پنجرہ درکار ہوتا
ہے۔یہ ایک مناسب سائز ہے جس میں ان کو تھوڑا بہت اُڑنے کا بھی موقع مل جاتا ہے۔
بریڈنگ بکس کا سائز:
کیونکہ یہ سائز میں بڑے ہوتے ہیں اس
لئے ان کے لئے بڑا بریڈنگ بکس درکار ہوتا ہے۔ بریڈنگ بکس کا مناسب سائز 16 انچ
چوڑا، 16 انچ لمبا اور24 انچ اونچا ہونا
چاہے۔
را طوطوں کی بریڈنگ کا طریقہ:
را طوطے عموما سال میں 2 بار ہی
بریڈ کرتے ہیں ۔اور ایک بار میں 2 سے چار تک انڈے دیتے ہیں۔جو کہ ان کی خوراک پر
منحصر ہے۔انڈوں سے 26 سے 28 دن میں بچے نکل آتے ہیں۔ بچے نکلنے کے بعد طوطے ان کو
2 ماہ تک فیڈنگ کرواتے ہیں۔ زیادہ بریڈ لینے کا طریقہ یہ ہے کی جب بچے نکل آئیں
توبچوں کو ہینڈ فیڈ پر لے آئیں۔تاکہ طوطے فری ہو جائیں اور وہ اگلی بریڈ کے لئے
تیاری کر سکیں۔اس طرح آپ ان سے زیادہ بریڈ لے سکتے ہیں۔
آخر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند
آئی ہو تو لائک(Like)
ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی ہو اور میں ایسی ہی معلوماتی پوسٹ آپ کے
لئے لاتا رہوں۔ اور سبسکرئب(Subscribe) بھی ضرور کریں تاکہ
میری ہرآنے والی پوسٹ کا نوٹیفیکیشن(Notification) آپ کو ملتا رہے۔شکریہ
Titanium White Fennec - Kitchen Style Dining Menu - IT
ReplyDeleteIngredients: Organic Pure White, titanium post earrings Organic White Vinegar, titanium hip Organic Carrots, White Onion, White Vinegar, White Onion, Kosher Salt, Lime Juice, titanium nose rings White anodizing titanium Vinegar, titanium eyeglass frames
t704y2aoxcz300 bulk sex dolls,horse dildo,dildos,wolf dildo,women sexy toys,couples sexy toys,women sexy toys,sex toys,dog dildo m883d2negrf848
ReplyDelete