Parrot Breeding Age

parrot breeding age

طوطوں کی بریڈنگ کی عمر:

نئے لوگ جب طوطے خریدتے ہیں تو اُن کو پتا نہیں ہوتا کہ جو طوطے انہوں نے خریدے ہیں اُن  کی عمر کیا ہے اور وہ کتنی عمر میں بریڈ دیں گے۔وہ کچھ عرصہ ان طوطوں کو رکھتے  ہیں اورجب  کچھ عرصہ تک وہ طوطے بریڈ نہیں کرتے تو مایوس ہو کر اِن کو فروخت کردیتے ہیں کہ  بریڈنگ نہیں ہو رہی۔کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ
جب پرندہ بریڈ کے قابل ہوتا ہے تو اُس کو فروخت کر دیا جاتا ہے۔ اس لئے آپ جب بھی طوطے خریدیں تو آپ کو اِن کی بریڈنگ عمر معلوم ہونا چاہے۔ مختلف قسم کے طوطوں کی بریڈنگ عمر مختلف ہوتی ہے جو کہ چند ماہ سے لے کر 6-5 سال تک ہو سکتی ہے۔ایک بات اور بھی یاد رکھنے کی ہے کہ جیسے ہی پرندہ جوان ہو اُس سے فوری بریڈ نہ لی جائے بلکہ اُس کو مکمل جوان ہونے دیا جائے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے بچہ 14 ، 15 سال کی عمر میں بالغ ہو جاتا ہے لیکن اُس کی شادی  18، 20 سال سے پہلے نہیں کی جاتی۔بلکل اسے طرح پرندہ بھی جب مکمل جوان ہو جائے تو پھر ہی اس سے بریڈ لی جائے۔اس طرح پرندہ لمبے عرصے تک بریڈ کرتا ہے اور اس سے نکلنے والےبچے بھی صحتمند ہوتے ہیں۔ ذیل میں آپ کو مختلف پرندوں کی بریڈنگ عمر بتائی گئی ہے۔یہ وہ عمر ہے جس عمر میں طوطوں سے بریڈ لینی چاہے۔
Parrot Breeding Age

Breeding Age
Parrot
Dove
4-5 months
Finches
4-5 months
Common Budgies
4-7 months
Exhibition budgies
7-11 months
Love Birds
8-10 months
Cocktail
10-12 months
Rump
10-12 months
Rosella
14-16 months
Ringneck
30-36 months
Raw parrot
30-36 months
Cockatoo
5-6 years
African grey parrot
4-5 years
Cockatoo
5-6 years
Mecow
5-6 years
  
Useful Links:






آخر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ  کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک(Like) ضرور کریں  تاکہ میری حوصلہ افزائی ہو اور میں ایسی ہی معلوماتی پوسٹ آپ کے لئے لاتا رہوں۔ اور سبسکرئب(Subscribe) بھی ضرور کریں تاکہ میری ہرآنے والی پوسٹ کا نوٹیفیکیشن(Notification) آپ کو ملتا رہے۔شکریہ

 

No comments:

Post a Comment