Parrot's Health and Care


طوطوں کو  صحت مند کیسے رکھیں
طوطوں سے اچھی بریڈ  اور منافع  جب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جب  اُن کی صحت اچھی ہو۔اگر طوطوں کی صحت خراب ہو گی تو وہ کمزور ہو جاتے ہیں  ، انڈے نہیں دیتےاور  اگر انڈے دیتے بھی ہیں تواُن پر ٹھیک سے نہیں بیٹھتے اور انڈے خراب کر دیتے  ہیں، بچوں کو ٹھیک طرح سے نہیں پالتے  اور بعض اوقات مر بھی جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے بجائے فائدہ ہونے کہ نقصان ہو جاتا ہے۔آج میں آپ کو یہ ہی بتانے جا رہا ہوں ہوں کہ
کیسے ہم اپنے پرندوں کو صحتمند رکھ سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے پرندوں کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل  باتوں کا خیال رکھنا پڑے گا۔

   صفائی:
پنجرے کی صفائی :
  یہ توہم سب  ہی جانتے ہیں کہ گندگی  سے جراثیم جنم لیتے ہیں،جس کی وجہ سے انسان ہو یا پرندے وہ بیماریوں  کا شکار ہوسکتے ہیں۔  اس لئے پنجرے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہے ۔پنجرے کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد چونے یا کسی جراثیم کش دوا     کا استعمال بھی کرنا چاہےتاکہ جراثیم کا  مکمل طور پرخاتمہ ہو سکے۔جراثیم کے مکمل خاتمے کے لئے ہم  کوپیکس پاؤڈر یا بروموسیپٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کھانے اور پانی کے برتنوں کی صفائی:
  پرندوں کا پانی روز انہ تبدیل کرنا چاہے۔اس کے علاوہ پانی اور دانے کے برتنوں کی صفائی بھی  مناسب وقفے سے  کرتے رہنا چاہے۔
بریڈنگ  بکس کی صفائی:
 پنجرے کی صفائی کے ساتھ بریڈنگ بکس کی صفائی بھی بہت ضروری ہے،اکثر چونٹیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑے یہاں پر آ جاتے ہیں جو کہ طوطوں اور اُن کے بچوں کو پریشان کرتے ہیں۔اس لئے اس کو صاف رکھنا ضروری ہے،یہاں ہم کوپیکس پاؤڈر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

2۔ متوازن خوراک:
انسانوں کی طرح پرندوں کی صحت کا  بھی بڑی حد تک انحصارمتوازن خوراک پر ہوتا ہے۔ متوازن خوراک سے مُراد ایسی خوراک  ہے جس سے پرندوں کی پروٹین،وٹامن اور کیلشیم  وغیرہ کی ضروریات پوری ہوں۔
طوطوں کو مکس سیڈز، تازہ سبزیاں،مکئی،چنا ، گیہوںوغیرہ دی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ  نمک کا پتھر، کیلشیم بلاک اورسمندری جھاگ ہمیشہ پنجرہ میں رکھیں۔ان کو کھا کر طوطوں میں کیلشیم کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

3۔پنجرے  اور بریڈنگ بکس کامناسب سائز:
پنجرے اور بریڈنگ بکس کا سائز بھی طوطوں کی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔اگر پنجرے  اور بریڈنگ  بکس کا سائز مناسب  نہیں ہو گا تو اس کا اثر طوطے کی صحت اور اس کی بریڈنگ پر پڑتا ہے۔پنجرے کا سائز اگر چھوٹا ہو گا  تو طوطوں کو اُڑان کے لئے جگہ نہیں ملے گی اور  وہ سست اور بیمار ہو جائیں گے۔ مختلف طوطوں کےپنجروں کا سائزاُن کی جسامت کے مطابق  مختلف ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر بریڈنگ بکس کا سائز چھوٹا ہو گا تو طوطےاُس میں پریشان رہیں گےاور ٹھیک سے بریڈنگ نہیں کریں گے۔اس لئے بریڈنگ بکس کا سائز بھی طوطوں کی جسامت کے مطابق ہونا چاہے۔

 4۔ مناسب ماحول:
پنجرے کا اور اُس کے اردگرد کا ماحول بھی طوطوں کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔اگر ماحول اچھا نہ ہو تو پرندے بیمار ہو جاتے ہیں۔ پنجرے میں  تازہ  ہوا   اور سورج کی روشنی        کا  مناسب انتظام ہونا چاہے۔ اس کے علاوہ پنجرہ کا درجہِ حرارت بھی مناسب ہو ، نہ زیادہ گرم ہو نہ ہی زیادہ ٹھنڈا ہو۔سردیوں میں سردی سے بچاؤ کا انتظام ہو اور گرمی میں گرمی سے بچاؤ کا۔اس کے علاوہ آپ نے جہاں طوطوں کا سیٹ اپ لگایا ہے وہاں لوگوں کی آمدورفت بھی زیادہ نہیں ہونی چاہے۔اس سے طوطے ڈسٹرب ہوتے ہیں۔

5۔ بریڈنگ میں وقفہ:
مسلسل بریڈنگ لینے سے پرندہ کی صحت خراب ہو جاتی ہے اس لئے اُن کو سال میں کچھ دن آرام بھی دینا چاہےخاص طور پر  گرمی کے موسم میں پرندوں سے بریڈ نہیں لینی چاہے اور اُن کو آرام دینا چاہے۔گرمی کا یہ موسم مئی تا اگست  تک ہوتا ہے۔آرام دینے سے طوطوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور اس کے بعد وہ اچھی بریڈ دیتے ہیں۔

مجھ کو یقین ہےکہ جو لوگ جو طوطوں کی بریڈنگ میں نئے ہیں یہ معلومات اُن کے لئے بہت فائدہ مند ہو گی اور  اگر آپ  اوپر  دی گئی معلومات پر عمل کریں گے تو آپ کے طوطے صحت مند رہیں گے اور آپ اُن سے بھرپور بریڈ لے سکیں گے۔

آخر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ  کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک(Like) ضرور کریں  تاکہ میری حوصلہ افزائی ہو اور میں ایسی ہی معلوماتی پوسٹ آپ کے لئے لاتا رہوں۔ اور سبسکرئب(Subscribe) بھی ضرور کریں تاکہ میری ہرآنے والی پوسٹ کا نوٹیفیکیشن(Notification) آپ کو ملتا رہے۔شکریہ




No comments:

Post a Comment