اگر طوطوں میں
کیلشیم کی کمی ہو جائے تو وہ کمزور ہو جاتے ہیں، اُن کے پر خراب ہو جاتے ہیں
اوروہ انڈے بھی نہیں دیتے ۔اس لئے اگر
آپ اپنے طوطوں سے اچھی بریڈ لینا چاہتے
ہیں تواُن کی کیلشیم کی ضرورت پورا کرنا ہو گی۔ کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیلشیم بلاک کا
استعمال کرایا جاتا ہے
جو کہ بازار میں مل جاتا ہے۔ لیکن بازار میں ملنے والا کیلشیم بلاک عام طور پر معیاری نہیں ہوتا اورلو گ پلاسٹر آف پیرس کو ہی کیلشیم بلاک بتا کر فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ کیلشیم بلاک تیار کرنا بہت آسان ہے اگر ہم چاہیں تو کیلشیم بلاک گھر پر خود ہی تیار کر سکتے ہیں۔ کیلشیم بلاک بنانے کے لئے ہم کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی۔

1۔ سمندری جھاگ
2۔ انڈوں کے چھلکے
3۔ پسا
ہوا لاہوری نمک
4۔ پلاسٹر آف پیرس
کیلشیم بلاک بنانے کا طریقہ:
1۔ سب سے پہلے سمندری جھاگ لیں اور اس کو پیس
لیں۔اس کی مقدار ایک چمچہ ہونی چاہے۔
2۔ انڈے کے چھلکے لیں اور ان کو اُبال کر خشک کر لیں۔ جب یہ خشک ہو
جائیں تو ان کو بھی پیس لیں ان کی مقدار بھی ایک چمچہ ہو۔ ہم انڈے کے چھلکے
اُبالتے اس لئے ہیں کہ اس طرح وہ آسانی سے
پِس جاتے ہیں۔
3۔ اب ایک
چمچہ پسا ہوا سمندری جھاگ ، ایک چمچہ پسے ہوئے انڈے کے چھلکے اور ایک چمچہ نمک لیں اور تینوں کو اچھی طرح مِکس
کر لیں۔ اور پھر اس کو ایک کلو پلاسٹر آف پیرس میں ملا دیں۔ اس کے بعد اس میں پانی ملا کر اس کو اچھی طرح مِکس کر لیں اور کسی
مناسب سائز کے سانچے میں ڈال کر جما لیں ۔
اس مقصد کے لئے آپ ڈسپوزیبل کپ یا کوئی بھی سانچہ استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کا کیلشیم
بلاک تیار ہو گیا ۔جب بھی آپ کےپرندوں کو کیلشیم کی ضرورت ہو آپ اس کیلشیم بلاک کو
طوطوں کے پنجرے میں لٹکادیں ۔
اگر آپ کو یہ پوسٹ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک (Like)کریں اور ہم کو سبسکرائب (Subscribe) ضرور کریں۔تاکہ طوطوں کی بریڈنگ اور اس بزنس سے متعلق آنے والی تمام معلومات آپ کو بروقت ملتی رہیں۔شکریہ
اگر آپ کو یہ پوسٹ پوسٹ پسند آئی ہو تو لائک (Like)کریں اور ہم کو سبسکرائب (Subscribe) ضرور کریں۔تاکہ طوطوں کی بریڈنگ اور اس بزنس سے متعلق آنے والی تمام معلومات آپ کو بروقت ملتی رہیں۔شکریہ
No comments:
Post a Comment